ویرات کوہلی نے پروفیشنل کرکٹ میں 100 سنچریاں مکمل کرلیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Virat Kohli completes 100 centuries in professional cricket

بھارتی کرکٹ کے لیجنڈ ویرات کوہلی نے پروفیشنل کرکٹ میں 100 سنچریاں مکمل کرکے ایک شاندار سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔

یہ کارنامہ انہوں نے پرتھ ٹیسٹ کے دوران سنچری بنا کر سرانجام دیااور مجموعی طور پر 100 سنچریاں بنانے والے دنیا کے 37ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔

پرتھ ٹیسٹ کے تیسرے اننگز میں آسٹریلیا کے خلاف کوہلی نے 143 گیندوں پر ناقابل شکست 100 رنز بنائے۔ یہ ان کی پروفیشنل کرکٹ میں 100ویں سنچری تھی، جن میں سے 81 سنچریاں انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اسکور کیں۔

کوہلی کے ریکارڈ میں 37 فرسٹ کلاس سنچریاں، 54 لسٹ اے سنچریاں اور 9 ٹی20 سنچریاں شامل ہیں۔

پہلے ون ڈے میں پاکستان کو زمبابوے کے ہاتھوں شرمناک شسکت

دنیا بھر میں پروفیشنل کرکٹ میں 100 سنچریاں بنانے والے وہ 37ویں کھلاڑی ہیں، اور یہ کارنامہ انجام دینے والے وہ واحد فعال کرکٹر ہیں۔ اس سے قبل سری لنکا کے کمار سنگاکارا نے 2020 میں یہ سنگِ میل عبور کیا تھا۔

انگلینڈ کے جیک ہوبز اس فہرست میں 199 سنچریوں کے ساتھ سرِفہرست ہیں جبکہ پاکستان کے ظہیر عباس واحد پاکستانی کرکٹر ہیں جنہوں نے پروفیشنل کرکٹ میں 127 سنچریاں بنائی ہیں۔

کوہلی سے قبل بھارت کے واحد کھلاڑی جو اس فہرست میں شامل تھے، وہ سچن ٹنڈولکر ہیں، جنہوں نے پروفیشنل کرکٹ میں 142 سنچریاں بنائیں۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ پرتھ میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں آسٹریلیا کو جیت کے لیے 522 رنز درکار ہیں۔

Related Posts