ون ڈیزل آنجہانی اداکار پال واکر کی بیٹی میڈو کی شادی میں شریک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ون ڈیزل آنجہانی اداکار پال واکر کی بیٹی میڈو کی شادی میں شریک
ون ڈیزل آنجہانی اداکار پال واکر کی بیٹی میڈو کی شادی میں شریک

ہالی ووڈ کے معروف اداکار ون ڈیزل آنجہانی فنکار پال واکر کی 22 سالہ بیٹی میڈو واکر کی شادی میں شریک ہوئے ہیں اور نئے جوڑے کو مبارکباد پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کے آنجہانی اداکار پال واکر کی بیٹی میڈو واکر نے حال ہی میں شادی کی جس میں فاسٹ اینڈ فیورئیس سیریز کے اہم اداکار ون ڈیزل اپنے بہترین دوست پال واکر کی بیٹی کا ساتھ دینے کیلئے شریک ہوئے۔ 

فوٹو: انسٹاگرام

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈوواکر کے گاڈ فادر کہلانے والے ون ڈیزل نے ایک خاص تقریب کے دوران میڈو واکر کو ساتھ لے کر کچھ وقت تک چہل قدمی کی۔ 2013 میں پال واکر ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

ملکۂ ترنم  پر تنقید، علی عظمت نے بیان کی وضاحت کردی

پیمرا کی ٹی وی چینلز کو گلے لگانے کےسین نشر نہ کرنے کی ہدایت

فاسٹ اینڈ فیورئیس سیریز کی پہلی 6فلموں میں ون ڈیزل کے ہمراہ کام کرنے والے پال واکر کی عمر حادثاتی موت کے وقت 40 سال تھی۔ میڈو واکر نے ایف 9 پریمیئر میں اپنے والد کے اعزاز میں ریڈ کارپٹ پر واک کی۔

مشہورومعروف ماڈل میڈو نے اپنے دیرینہ دوست اور اداکار لوئس تھارنٹن سے ڈومینین ری پبلک میں شادی کی ہے۔ کورونا کے باعث شادی کی تقریب میں صرف دوست احباب اور قریبی اہلِ خانہ شریک ہوئے۔ 

فوٹو: انسٹاگرام

رواں برس اگست کے دوران میڈو نے اداکار لوئس سے ایک انسٹاگرام ویڈیو کے ذریعے منگنی ہونے کی تصدیق کی، تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ منگنی سے قبل نئے شادی شدہ جوڑے نے کتنے عرصے تک ملاقاتیں کیں۔ 

Related Posts