ڈرامہ سیریل تیرے بن کی اقساط ناظرین کو مسلسل مایوس کررہی ہیں ، پہلے ڈرامے پر سین ڈیلیٹ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا، پھر اس پر مختلف ڈراموں سے کہانی چوری کرنے کا الزام لگایا گیا اور اب ناظرین کو ایسا لگتا ہے کہ اس میں مصنفہ نے دو محبت کرنے والوں کا غلط تصور پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔
گزشتہ روز ڈرامے کی نئی قسط نشر ہوئی جس کو دیکھنے کے بعد ڈرامے کے مداح تیرے بن کی لکھاری نوراں مخدوم سے ناراض ہیں، اُن کا کہنا ہے کہ وہ میرب اور مرتسم کے درمیان جان بوجھ کے غلط فہمیاں پیدا کررہی ہیں، کچھ کا کہنا ہے کہ ایسا ممکن ہی نہیں ہوسکتا کہ دو محبت کرنے والے لوگ ایک دوسرے بات چیت نہ کریں۔
مداحوں کے مطابق مصنفہ نے ڈرامے کے مرکزی کرداروں کو انتہائی بے وقوف دکھایا ہے، وہ اس بات سے بھی خوش نہیں کہ مرتسم اپنی محبت یعنی میرب کو برے کردار کی لڑکی سمجھ رہا ہے۔
تیرے بن کی حالیہ قسط کو دیکھنے کے بعد مایوس مداحوں نے ڈرامے کا نام ٹریش بن تجویز کیا ہے اور اُن کی اکثریت ڈرامے کے اختتام کا بھی مطالبہ کررہی ہے، آئیے اُن کے تبصروں پر ایک نظر ڈالیں: