چپکے چپکے کی تازہ قسط میں ناظرین فاضی سے خوفزدہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Chupke Chupke’s latest episode

رمضان المبارک میں ڈرامہ سیریل چپکے چپکے نے ناظرین کواپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے اور اس ڈرامہ میں تمام اداکار اپنے اپنے کردار بخوبی نبھاتے دکھائی دے رہے ہیں تاہم تازہ قسط میں ناظرین فاضی سے خوفزدہ دکھائی دیئے۔

ڈرامہ سیریل چپکے چپکے میں مرکزی کردار مینو اور فاضی کو بیحد پسند کیا جارہا ہے جبکہ تازہ قسط میں فاضی اپنی چھوٹی بہن کا کردار ادا کرنیوالی اداکارہ کو کہتے ہیں کہ یہاں سے چلی جاؤ ورنہ میں تمہیں ماروں گا جس پر ناظرین بھی فاضی سے خوفزدہ دکھائی دیئے۔

واضح رہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے نئے ڈرامہ سیریل چپکے چپکے کے یو ٹیوب کی ٹرینڈنگ ویڈیوز میں پہلے نمبر پر آنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ڈرامہ سیریل چپکے چپکے میں مینو کا کردار نبھانے والی اداکارہ عائزہ خان نے عثمان خالد بٹ کے ہمراہ پہلی ہی قسط سے ناظرین کی توجہ حاصل کر لی۔ یوٹیوب پر چپکے چپکے پہلے نمبر پر آگیا۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ عائزہ خان نے کہا کہ چپکے چپکے پہلے نمبر پر ہے اور ڈرامے کی 21ویں قسط سے ایک سین کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔

Related Posts