سوتے ہوئے اراکین بھارتی اسمبلی کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوتے ہوئے اراکین بھارتی اسمبلی کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید
سوتے ہوئے اراکین بھارتی اسمبلی کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

دُنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلانے والے بھارت میں وزیر خزانہ کی تقریر کے دوران حکمراں سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے تعلق رکھنے والے متعدد اراکینِ اسمبلی سوتے ہوئے پائے گئے۔

وزیر خزانہ نرملا سیتا رامن بھارت کی معیشت پر بہت اہم اور سنجیدہ تقریر کر رہی تھیں جس کی لائیو ویڈیو ریکارڈنگ سامنے آنے پر یہ سنگین انکشاف ہوا کہ حکومتی وزراء سمیت کئی اراکینِ پارلیمنٹ اس دوران خوابِ خرگوش کے مزے لے رہے تھے۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بھارت سمیت متعدد ممالک کے صارفین نے سوتے ہوئے حکومتی اراکین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ویڈیو اور فوٹوز وائرل ہونے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے اراکین کو متعدد سوشل میڈیا صارفین نے سوتی ہوئی نریندر مودی حکومت قرار دیتے ہوئے اس حرکت کی شدید مذمت کی۔

صارفین کا کہنا تھا کہ کشمیر کو بد ترین کرفیو کا نشانہ بنانے والے بھارت کی حکمراں جماعت اگر سو رہی ہے تو انڈیا میں حکومت کس کی ہے؟ یہ سوال کرنا ہر بھارتی شہری کا حق ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں کی جانے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کے لئے آزادکشمیر کو چھیننے اور پاکستان کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

انٹرنیشنل کشمیر سیمینار کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے گزشتہ روز صدر آزادجموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کا بحران انتہائی سنگین اور مایوس کن شکل اختیار کر چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 05اگست کو ایک بار پھر بھارت نے ایک طرح سے جموں وکشمیر پر دوبارہ حملہ کیا اور اس پر قبضہ کر کے اسے دو حصوں میں تقسیم کیا اور اب اسے کالونی بنائے جانے کے اقدامات کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت کشمیر سے دُنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے، سردار مسعود خان

Related Posts