کراچی: گزشتہ ماہ رکشہ میں سوار خاتون کو چھیڑنے والے ملزم کی گرفتاری کے بعد کراچی میں ایک اور لڑکی کو تنگ کرنیوالے موٹرسائیکل سوار کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک موٹرسائیکل سوار رکشے میں بیٹھی لڑکی کو مسلسل جملے کس رہا ہے اور اطلاعات کے مطابق اس موٹرسائیکل سوار نے ویڈیو بنانے پر موبائل فون چھیننے کی کوشش بھی کی۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شہریوں نے اس موٹرسائیکل سوار کو گرفتار کرکے سخت سزاء دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
20جولائی کو کراچی کی مصروف شاہراہ پر رکشہ میں سوار خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں نوجوان کو گرفتار کر لیا گیاتھا،موٹر سائیکل سوار نوجوان کی شناخت حمزہ مغل کے نام سے ہوئی۔
مزید پڑھیں:لاک ڈاؤن کے نام پر کراچی پولیس اسٹیٹ میں تبدیل