دھند کا راج: نارووال میں بس درخت سے ٹکرانے کے باعث 8 افراد زخمی ہو گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دھند کا راج: نارووال میں بس درخت سے ٹکرانے کے باعث 8 افراد زخمی ہو گئے
دھند کا راج: نارووال میں بس درخت سے ٹکرانے کے باعث 8 افراد زخمی ہو گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

صوبہ پنجاب کے شہر ناروال میں دھند کے باعث شکر گڑھ روڈ پر مسافروں کو لے کر جانے والی بس حادثے کا شکار ہو گئی، بس درخت سے ٹکرانے کے باعث 8 افراد زخمی ہو گئے جبکہ 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔

شکر گڑھ سے لاہور جانے والی بس کے حادثے میں زخمی ہونے والے 8 افراد میں 4 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ صبح کے وقت ہونے والے حادثے کے بعد جلد ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا جنہیں فوری طبی امداد مہیا کرنے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا تاہم تشویشناک حالت میں لائے جانے والے  2 زخمی اب تک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ دھند میں تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔ بس ڈرائیور اور مسافروں سے حادثے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جائیں گی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل شہرِ قائد سے کشمور جانے والی مسافر کوچ دھند کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے۔

یہ افسوسناک حادثہ ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں4 روز قبل  پیش آیا جہاں مسافر کوچ حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی جبکہ زخمی ہونے والے 10 مسافروں کی حالت تشویش ناک تھی۔

مزید پڑھیں: دھند: مسافر کوچ کا حادثہ، 10 افراد زخمی ہو گئے

Related Posts