دھند: کراچی سے کشمور جانے والی مسافر کوچ کا حادثہ، 10 افراد زخمی ہو گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دھند: کراچی سے کشمور جانے والی مسافر کوچ کا حادثہ، 10 افراد زخمی ہو گئے
دھند: کراچی سے کشمور جانے والی مسافر کوچ کا حادثہ، 10 افراد زخمی ہو گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شہرِ قائد سے کشمور جانے والی مسافر کوچ آسمان پر چھائی ہوئی دھند کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ افسوسناک حادثہ ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں پیش آیا جہاں مسافر کوچ حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی جبکہ زخمی ہونے والے 10 مسافروں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

زخمی ہونے والے مسافروں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ کندھ کوٹ کے انڈس ہائی وے کیفے ہوٹل پر جائے حادثہ کا معائنہ کرنے کے لیے ریسکیو اہلکار اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پہنچ گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ کو پیش آنے والا حادثہ حدِ نگاہ کم ہونے کے باعث پیش آیا۔ واقعے میں ڈرائیور کی غفلت یا دیگر اسباب کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ 

یاد رہے کہ آج ملک کے مختلف شہروں میں شدید سردی اور دھند کے باعث حدِ نگاہ بہت کم رہ گئی جس کے نتیجے میں سڑک پر ڈرائیونگ کے دوران حادثات کا خدشہ ہے۔

صوبہ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں میں موسمی سردی کے ساتھ ساتھ شدید دھند کا راج آج بھی برقرار ہے۔ پنجاب کے شہروں لاہور، فیصل آباد، ملتان، گوجرہ اور ساہیوال سمیت مختلف علاقوں میں دھند چھائی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  مختلف شہروں میں شدید سردی، دھند کے باعث حدِ نگاہ میں کمی

Related Posts