لیہ میں گاڑی درخت سے ٹکرانے کے باعث 5 افراد جاں بحق، 16 زخمی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لیہ میں گاڑی درخت سے ٹکرانے کے باعث 5 افراد جاں بحق، 16 زخمی
لیہ میں گاڑی درخت سے ٹکرانے کے باعث 5 افراد جاں بحق، 16 زخمی

پنجاب کے ضلع لیہ میں  گاڑی درخت سے جا ٹکرانے کے باعث 5 افراد جاں بحق جبکہ 16 شدید زخمی ہو گئے ہیں جبکہ گاڑی مزدوروں کو لے کر سبزی منڈی جا رہی تھی۔

لیہ کے ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوس ناک حادثہ پیر جگی کے چک نمبر 164 ٹی ڈی اے کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتاری سے موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی الٹ گئی جس کے بعد زخمی ہونے والوں اورمیتوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان پولیس نے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والے 4 ڈاکو ہلاک کردئیے

پولیس کے مطابق مزدوری کے پیشے سے وابستہ افراد  روزگار کی غرض سے سبزی منڈی جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے جبکہ جاں بحق افراد میں 50 سالہ غلام فرید، 40 سالہ غلام حسین، 28 سالہ محمد رفیق اور خادم شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ کے قریب بس حادثےمیں 10پاکستانیوں سمیت35عمرہ زائرین جاں بحق ہوگئے،حادثے میں 4افرادزخمی بھی ہوئےجنہیں اسپتال منتقل کردیاگیا۔

 مدینہ پولیس کے ترجمان نے  بتایا  کہ  گزشتہ روز ہونے والا حادثہ ایک نجی چارٹرڈ بس کا ایک ہیوی لوڈر کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں پیش آیا،حادثے کا شکار ہونے والی بس میں عرب اور ایشیائی ممالک کے عمرہ زائرین سوار تھے اور وہ مدینہ سے مکہ جا رہے تھے۔

مزید پڑھیں: مدینہ میں بس حادثہ ،10پاکستانیوں سمیت35عمرہ زائرین جاں بحق

Related Posts