اسلام آباد :پی سی بی نے نیوزی لینڈ اور پاکستان کے خلاف سیریز میں ویکسی نیشن کروانے والے افراد کو ٹکٹ خریدنے کی اجازت دیدی۔
پی سی بی اعلامیہ کے مطابق ٹکٹ خریدتے اور اسٹیڈیم میں داخلے کے وقت نادرا سے مظور شدہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ہمراہ لانا لازمی ہوگا،اصلی شناختی کارڈ بھی اپنے ہمراہ لانا لازمی ہوگا۔
17سے 18سال کے افراد کا کم از کم جزوی ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ ہمراہ لانا لازمی ہوگا،چہرے کو ماسک سے ڈھانپنا لازمی ہوگا،ٹکٹس ٹرانسفر نہیں کی جاسکتی،بائیو سیکیور پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرنے والے فرد کو اسٹیڈیم سے نکال دیا جائے گا۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کے دوران فول پروف سیکورٹی دی گئی ہے، راولپنڈی، لاہور اور اسلام آباد میں پولیس کے ساتھ پاک فوج بھی ٹیم کی سیکورٹی کی ذمہ داریاں سر انجام دے رہی ہے، ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب، چیف کمشنر اسلام باد کی درخواست پر پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں 22 ستمبر تک سیکورٹی پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ،لاہور میں 22 ستمبر سے 4 اکتوبر تک کا سیکورٹی پلان بھی تشکیل دے دیا گیا۔
مزید پڑھیں:ملزم نے طلحہ طالب کو گاڑی تحفہ دینے کا جھانسہ دے کر 3 لاکھ لوٹ لیے