ملزم نے طلحہ طالب کو گاڑی تحفہ دینے کا جھانسہ دے کر 3 لاکھ لوٹ لیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوجرانوالہ: ملزم نے پاکستانی اولمپین طلحہ طالب کو گاڑی تحفہ دینے کا جھانسہ دے کر لوٹ لیا، ملزم نے طلحہ طالب کے والد سے گاڑی کی رجسٹریشن اور دیگر مد میں 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد رقم ہتھیا لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق طلحہ طالب کے والد نے اپنے ساتھ ہونے والے فراد کی درخواست وزیر اعظم شکایت سیل پر درج کرا دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 16 اگست کے روز مجھے ایک موبائل نمبر سے کال آئی۔ ملزم نے خود کو وزیر ایوی ایشن کا پی اے ظاہر کیا۔

شکایت میں طلحہ طالب کے والد نے مؤقف اختیار کیا کہ خود کو پی اے بتانے والے شخص نے کہا کہ منسٹر صاحب بات کرنا چاہتے ہیں۔ میں نے بات کی تو غلام سرور کی جعلی آواز نکال کر ایک شخص نے بات کی اور بیٹے کی کامیابی پر مبارکباد دی۔

اولمپین طلحہ طالب کے والد نے شکایت میں کہا کہ ملزم نے مجھے کورولا گاڑی تحفے میں دینے کو کہا۔ پھر مجھے 20 اگست کو کال آئی اور سمبڑیال ڈرائی پورٹ سے گاڑی کی ڈلیوری لینے کا کہا گیا۔ ملزم نے مجھ سے گاڑی کی رجسٹریشن کے چارجز مانگے۔

طلحہ طالب نے کہا کہ میں نے 3 لاکھ 60 ہزار 500 روپے ادا کیے۔ سمبڑ یال ڈرائی پورٹ پہنچنے پر ملزم نے موبائل فون بند کر دیا۔ مجھ سے طلحہ طالب کی انعام کی رقم لوٹ لی گئی ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ لوٹی گئی رقم واپس دلائی جائے اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

  یہ بھی پڑھیں: انعام بٹ نے آذر بائیجان کے حریف کو شکست دیکر گولڈ میڈل جیت لیا