عثمان خواجہ کی والدہ نے ڈیوڈ وارنر کو گلے لگالیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی والدہ کی ڈیوڈ وارنر کو گلے لگانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ہفتہ کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں ڈیوڈ وارنر کی قیادت میں آسٹریلیا نے 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے مہمان ٹیم کو 3-0 سے وائٹ واش کردیا۔

آخری ٹیسٹ کی آخری اننگز میں ڈیوڈ وارنر 57 رنز بنانے کے بعد ساجد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے ٹیسٹ کیریئر کا اختتام ہوگیا۔

ڈیوڈ وارنر نے آسٹریلیا کیلئے 112 ٹیسٹ میچز میں 8 ہزار 786 رنز بنائے۔ ان کے ٹیسٹ کیریئر میں 26 سنچریاں اور 37 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

میچ کے بعد عثمان خواجہ کی والدہ فوزیہ طارق نے ڈیوڈ وارنر کو گلے لگاکر حوصلہ افزائی کی۔

رپورٹس کے مطابق دونوں آسٹریلوی کرکٹرز بچپن کے دوست ہیں اور وارنر خواجہ کی والدہ کو جانتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ عثمان خواجہ کی والدہ ڈیوڈ وارنر کے آخری ٹیسٹ کے موقع پر ان کا حوصلہ بڑھانے اسٹیڈیم آئی تھیں۔

عثمان خواجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جب سے ڈیوڈ وارنر مجھے جانتے ہیں میری والدہ کو بھی جانتے ہیں۔ میری والدہ ڈیوڈ وارنر سے بہت پیار کرتی ہیں۔ وہ اُسے پیار سے ڈیول (شیطان) کہتی ہیں۔

Related Posts