خبریں مہیا کرنے والے صارفین کو رقم کی ادائیگی کی جائے گی۔فیس بک کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیس بک کی جانب سے معروف آسٹریلوی شیف کا پیج بلاک کردیا
فیس بک کی جانب سے معروف آسٹریلوی شیف کا پیج بلاک کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ خبریں شائع کرنے والے اچھے صارفین کو رقم کی ادائیگی کی جائے گی جبکہ تمام تر خبریں  ویب سائٹ کے نیوز ٹیب میں شائع ہونا ضروری ہے۔

اعلان کے مطابق فیس بک آئندہ چند ہفتوں میں خبروں کے ٹیب کا باقاعدہ آغاز کرے گی جبکہ قابل اعتبار اور مستند خبریں لانے والے صحافیوں کو مناسب رقم کی ادائیگی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈائنو سار کا شکار کرنے والے رائیسو چیان 5 کروڑ سال تک زندہ رہے۔ماہرین ارضیات

فیس بک انتظامیہ  وقت کے ساتھ ساتھ پبلشرز کی تعداد میں اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے  جبکہ خبروں کے مختلف موضوعات کا تعین بھی کیا جائے گا جن کے تحت مخصوص خبریں پڑھنے والے قارئین اپنی اپنی پسند کی خبریں تلاش کرسکیں گے۔

Image result for Facebook offering dollars

رقم دینے کے ساتھ ساتھ فیس بک انتظامیہ خبریں دینے والے رضاکاروں کی تلاش بھی کر رہی ہے، اسی حوالے سے اعلان کیا گیا ہے کہ نیوز ٹیب کے آغاز کے ساتھ کم پبلشرز کو ادائیگی کی توقع ہے، تاہم آہستہ آہستہ خبروں کے نیٹ ورک کو وسعت دی جائے گی جبکہ رقم صرف حقیقت پر مبنی خبریں دینے والے صارفین کو ادا کی جائے گی جن کا متن پیشہ ورانہ تقاضوں سے ہم آہنگ ہو۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے صارفین کی سہولت کے لیے  غیر متعلقہ براہِ راست پیغامات کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے نیا فلٹر متعارف کروا دیا۔

ٹوئٹر نے پرائیویسی پالیسی میں بھی اصلاحات لاتے ہوئے اسے مزید سخت کردیا ہے تاکہ صارفین کو کوئی شکایت نہ ہو جبکہ اس سے قبل بھی سماجی رابطہ ویب سائٹ کے حکام کہہ چکے ہیں کہ ناپسندیدہ اور غیر متعلقہ پیغامات کا سنجیدہ ردِ عمل ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے صارفین کی سہولت کے لیے نیا فلٹر متعارف کروا دیا

Related Posts