امریکی فضائیہ نے بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ballistic missile
امریکی فضائیہ نے بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کرلیا

امریکی ائیر فورس نے تین ماہ سے بھی کم قت میں بلیسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کیا ہے،تین ماہ سے بھی کم وقت میں امریکی نیو کلیئر میزائل فورس کا یہ اپنی نوعیت کا دوسرا تجربہ ہے ۔

بیلسٹک میزائل کیلی فورنیا میں وینڈن برگ ایئر فورس بیس سے داغا گیا جس نے بحر الکاہل میں ہدف کو نشانہ بنایا، امریکی نیو کلیئر میزائل فورس کا یہ اپنی نوعیت کا دوسرا تجربہ ہے،جس نے بحر الکاہل میں اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: روس کامِگ31کے لڑاکا جیٹ کے ذریعے ہائپر سانک میزائل کا تجربہ

امریکی حکام کی جانب سے اس بلیسٹک میزائل کے تجربے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی تاہم اسے امریکی نیوکلیئر میزائل ڈیفنس سسٹم کی آپریشنل صلاحیت کے اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، واضح رہے کہ 2 اکتوبر کو بھی امریکی ائیر فورس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔

Related Posts