پاکستان مشکلات کے باوجود کشمیریوں کی مدد کر رہا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

raja farooq haider
raja farooq haider

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مظفر آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر پاکستان مشکلات کے باوجود کشمیریوں کی مدد کر رہا ہے جس پر پوری پاکستانی قوم کے شکر گزار ہیں، وزیراعظم عمران خان اپنا دامن کھولیں اور پاکستان میں اتفاق رائے پیدا کریں۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ 5 اگست 2019 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ پور ی پاکستانی قوم اور ادارے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔

راجا فاروق حیدر نے کہا کہ ہمیں شعور اور ادراک ہے کہ پاکستان مشکلات سے دوچار ہونے کے باوجودکشمیریوں کی مدد کر رہا ہے جس پر پوری پاکستانی قوم کے شکر گزار ہیں، یقین دلاتے ہیں کہ کشمیر میں پاکستان کا پرچم کبھی نیچے نہیں گرنے دیں گے۔

مزید پڑھیں: اظہارِ یکجہتی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے

ان کا کہناتھا کہ قائداعظم نے تقسیم ہند سے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ کانگریس مسلمانوں کو دھوکا دے گی، ہم تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، اہم ایشوز پر ہمیں قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کاکہناتھا کہ امریکا کی ثالثی انتہائی خطرناک ہے یہ کبھی پاکستان کے حق میں نہیں جائے گی، امریکا سے ثالثی ہمیشہ بھارت کے حق میں جائے گی، وزیراعظم عمران خان اپنا دامن کھولیں اور قومی اتفاق رائے پیدا کریں۔

Related Posts