عمان سمیت مشرقِ وسطیٰ اور روس متحرک، امریکا ایران مذاکرات آج ہونگے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا ایران
(فوٹو: وائی نیٹ نیوز)

عمان سمیت مشرقِ وسطیٰ کے دیگر ممالک اور روس متحرک ہوگئے، امریکا ایران مذاکرات آج ہوں گے جن کا مقصد خطے میں کسی بھی ممکنہ تنازعے کو روکنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا ایران مذاکرات آج عمان میں ہوں گے، دونوں ممالک نے اپنے مذاکرات کا مرکز نئی نیو کلیئر ڈیل کو بنا لیا جبکہ ایرانی میڈیا کے دعوے کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی ایلچی اسٹیووٹکوف کے مابین بالواسطہ مذاکرات ہوں گے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ کے مطابق امریکا اور ایران کے مابین گفت و شنید براہِ راست ہوگی۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مندوب برائے مشرقِ وسطیٰ اسٹیو وٹکوف کی روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات ہوئی تھی۔

ملاقات میں مبینہ طور پر روسی صدر نے امریکی مندوب کو امریکا ایران مذاکرات کیلئے اپنی حمایت کا یقین دلایا۔ امریکی مندوب صدر سے ملاقات کے بعد ایرانی حکام سے ملاقات کیلئے عمان پہنچ گئے ہیں اور واضح کیا کہ امریکا ایران کے معاملے پر روس کی مدد لے سکتا ہے۔

مشرقِ وسطیٰ سمیت تمام تر خطے کیلئے یہ پہلا موقع ہوگا جب امریکا اور روس ایران کے ساتھ مذاکرات کیلئے ایک پیج پر آئے ہیں۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نیو کلیئر پروگرام محدود کرنے کیلئے 2 ماہ کی مہلت دی تھی اور بات چیت کی ناکامی پر فوجی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔

Related Posts