پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 5.07 روپے کم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 5.07 روپے کم
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 5.07 روپے کم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: جمعے کو کاروباری روز کے اختتام کے موقع پر انٹربینک ٹریڈنگ میں پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر 5.07 روپے کم ہوگئی۔

انٹر بینک ٹریڈنگ کے دوران امریکی ڈالر اس ہفتے 282.69 روپے سے گر کر 277.62 روپے پر آ گیا۔

گزشتہ روز ختم ہونے والے ہفتے کو اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 4.50 روپے کم ہوکر 281.50 روپے سے 277 روپے پر بند ہوئی۔

پاکستانی روپے کی بہتری کے باعث دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں بھی کمی آئی۔ یورو ہفتے میں دو روپے گر کر آغاز میں 298 روپے سے ہفتے کے آخر میں 296 پر آ گیا۔

پاؤنڈ ہفتے میں 348 سے 344 روپے تک گر گیا۔ سعودی ریال ایک روپے کی کمی سے 75.20 سے 74.20 روپے پر آگیا جبکہ اماراتی درہم کی قیمت 45 پیسے کمی سے 76.75 روپے پر بند ہوئی۔

غیر قانونی کرنسی کے کاروبار میں سختی اور ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے درمیان، گزشتہ ہفتے انٹربینک ٹریڈنگ کے دوران امریکی کرنسی 5.50 روپے گر گئی۔

ملک بھر میں گندم کا بحران، آٹے کی قیمت میں اضافے کا بھی خدشہ

ستمبر کے آغاز سے اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر مسلسل نیچے جا رہا ہے۔

Related Posts