امریکااورشمالی کوریا کے جوہری مذاکرات پھربےنتیجہ ختم

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکااورشمالی کوریا کے جوہری مذاکرات پھربےنتیجہ ختم
امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان جوہری معاملات پر مذاکرات پھر بے نتیجہ ختم ہو گئے۔

امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان جوہری معاملات پر مذاکرات پھر بے نتیجہ ختم ہو گئے۔

امریکا اور شمالی کوریا کے حکام نے دونوں ممالک کے درمیان جوہری معاملات میں پائے جانے والے تعطل کو دور کرنے کے لیے سویڈن میں ملاقات کی۔

ملاقات میں شمالی کوریا کے جوہری میزائل پروگرام ختم کرنے پر بات چیت کا ازسر نوآغاز کیا گیا، دونوں ملکوں کے وفود کے درمیان رواں برس جنوری میں  بھی ملاقات ہوئی تھی۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد یہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی پہلی باضابطہ ملاقات تھی۔

شمالی کوریا کے اعلی مذاکرات کار نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات ناکام ہو گئے، انہوں نے کہا کہ  مذاکرات کی ناکامی کی وجہ امریکا ہے، امریکا نے اپنی پرانی روش نہیں چھوڑی۔

دوسری جانب امریکی حکام اس بات کی تردید کرتے ہیں کہ مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوئے، واشنگٹن کا کہنا ہے کہ شمالی کورین حکام سے مذاکرات بہت اچھے ماحول میں ہوئے، امریکی حکام کے مطابق جوہری مذاکرات آگے ضرور بڑھیں گے۔

Related Posts