سابق وزیر اعظم کے معالج ڈاکٹر عدنان کو نقاب پوش افراد نے حملہ کرکے زخمی کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق وزیر اعظم کے معالج ڈاکٹر عدنان کو نقاب پوش افراد نے حملہ کرکے زخمی کردیا
سابق وزیر اعظم کے معالج ڈاکٹر عدنان کو نقاب پوش افراد نے حملہ کرکے زخمی کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان پر برطانیہ کے شہر لندن میں نامعلوم نقاب پوش افراد نے حملہ کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

برطانوی دارالحکومت لندن میں نقاب پوشوں نے ڈاکٹر عدنان پر گزشتہ روز شام کے وقت راڈوں سے حملہ کیا جس سے ان کے چہرے، سینے، سر اور گردن پر زخم آئے۔

معالجِ خصوصی ڈاکٹر عدنان کو علاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کی رپورٹ بھی درج کروا دی گئی ہے۔ لندن پولیس حملہ آوروں کی تلاش میں متحرک ہے۔

نواز شریف کے معالج پر شام کی چہل قدمی کے دوران حملہ کیا گیا۔ حملہ آوروں نے انہیں دھکا دے کر زمین پر گرا دیا۔ ان پر لاتیں اور گھونسے چلائے اور راڈز مار کر شدید زخمی کردیا۔

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اِس وقت علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جبکہ وفاقی و صوبائی حکومت حکومتوں سے لندن قیام میں مزید مہلت کے حوالے سے گفت و شنید جاری ہے۔

اس دوران معالجِ خصوصی ڈاکٹر عدنان پر حملے کو شدید تشویشناک قرار دیا جا رہا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے حملے پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے ڈاکٹر عدنان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لندن میں فاشسٹ پارٹی کے کارکنان نے ڈاکٹر عدنان پر حملہ کیا۔

فاشسٹ پارٹی کارکنان کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ فاشسٹ پارٹی نے لندن میں ڈاکٹر عدنان پر حملہ کرکے اپنا تعصب ظاہر کیا ہے۔ 

Related Posts