متحدہ عرب امارات نے اپناپہلا خلابازخلائی مشن پرروانہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

متحدہ عرب امارات نے اپناپہلا خلابازخلائی مشن پرروانہ کردیا
متحدہ عرب امارات نے اپنے پہلے خلا باز ھذاالمنصوری کو خلائی مشن پر روانہ کردیا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے اپنے پہلے خلا باز ھذاالمنصوریکو  خلائی مشن پر روانہ کردیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے خلا باز ھذا المنصوری  اور دیگر دو بین الاقوامی  خلاء باز قازقستان میں موجود خلائی مرکز سے سویوز ایم ایس 15 جہاز  میں خلائی سفر پر رونہ ہوگئے۔

ھذاالمنصوری خلا کا سفر کرنے والے پہلے اماراتی جبکہ خلائی اسٹیشن آئی ایس ایس پر جانے والے پہلے عربی ہوں گے، المنصوری کے ہمراہ سلطان النیادی بیک اپ کےطور پر خلا ئی اسٹیشن جائیں گے ۔

اماراتی خلا باز ھذاالمنصوری نے  روانگی سے قبل  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ مشن ذاتی طور پر میرے لیے اور متحدہ عرب امارات کے لیے ایک بڑا سنگ میل ہے۔شیخ زائد کا خواب پورا ہونے والا ہے۔

جہاز  کے مدار میں داخل ہوتے ہی کنٹرول روم نے اعلان کیا کہ  جہاز نے آخری مرحلہ  بھی طے کر لیا اور مشن کامیاب ہوگیا۔

راکٹ کے ذریعے بھیجا جانے والا خلائی جہاز  اپنے مدار میں داخل ہونے کے ساتھ ہی اعلیٰ کوالٹی کی  تصاویر لے کر  زمینی اسٹیشن کو ارسال کرنا شروع کر دے گا۔

ھذاالمنصوری آئی ایس ایس پر رہتے ہوئے سائنسی تجربات کریں گے اور بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی تفصیل زمین پر موجود اپنے ناظرین کے لیے عربی زبان میں پیش کریں گے۔ المنصوری کے سفر کو متحدہ عرب امارات کی خلائی شعبے میں ترقی کی علامت کے طور پر سراہا جا رہا ہے۔ 

Related Posts