کورونا کا خوف، پاکستانیوں کیلئے متحدہ عرب امارات کے دروازے بند، ویزوں پر پابندی عائد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

UAE bans visas for Pakistanis to stem Covid-19 spread

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دبئی: دنیا بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر نے دہشت پھیلادی، مختلف ممالک نے سخت اقدامات کا سلسلہ شروع کردیا، متحدہ عرب امارات نے کورونا متاثر ممالک میں ویزوں پر پابندی عائد کردی۔

متحدہ عرب امارات نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پاکستان سمیت 10 ممالک کے ویزا پر پابندی عائد کردی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے حکام نے پاکستان ، ترکی ، ایران ، یمن، شام ، عراق ، صومالیہ ، لیبیا ، کینیا اور افغانستان کے ویزے روک دیئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے یہ فیصلہ مہلک وائرس کی دوسری لہر کے تناظر میں کیا،اس فیصلے کے بارے میں تمام ایئر لائنز کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 5 کروڑ59 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ 13 لاکھ 43 ہزار سے زائد انتقال کر گئے ہیں۔

دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 5 کروڑ 59لاکھ 40ہزار 130افراد متاثر ہوئے جن میں سے 3 فیصد یعنی 13 لاکھ 43 ہزار 153افراد انتقال کر گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 791 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 56لاکھ 36ہزار 601ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی جاہل عوام ریپ کی وجوہات نہیں جانتی، آمنہ الیاس

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 3 کروڑ89 لاکھ 60 ہزار376 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 1 کروڑ 55لاکھ 35ہزار810 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Related Posts