واشنگٹن : امریکا کے خصوصی نمائندہ برائے ایران برائن ہْک نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی فورسز نے ملک میں وسط نومبر کے بعد پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں حصہ لینے کی پاداش میں ایک ہزار سے زیادہ افراد ہلاک کردیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ایک خصوصی گفتگومیں بتایاکہ اب کہ ایران سے سچائی باہرآرہی ہے تو یہ لگ رہا ہے کہ نظام نے مظاہروں کے آغاز کے بعد سے ایک ہزار سے زیادہ شہریوں کو ماردیا ہے۔
مزید پڑھیں:ایرانی میزائلوں کے حوثیوں کو بھیجے گئے پرزہ جات امریکا کے ہاتھ لگ گئے