بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد پاکستان انڈر 19 ورلڈکپ سے آئوٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

U-19 Cricket World Cup: India beat Pakistan in semi-final

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پوٹچسٹروم : بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد پاکستان انڈر 19 ورلڈکپ سے آئوٹ ہوگیا، سیمی فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان کو دس وکٹوں سے ہرا دیا۔

بھارت کیخلاف پہلے سیمی فائنل میچ کے دوران قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، گرین شرٹس کی طرف سے حیدر علی اور محمد ہریرہ نے اننگز کا آغاز کیا، کوارٹر فائنل میں شاندار بیٹنگ کرنیوالے محمد ہریرہ بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 4 رنز بنا کر مشرا کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔

ون ڈاؤن آنے والے فہد منیر صفر پر بشنوئی کا شکار بن گئے، کپتان روحیل نذیر اور اوپنر حیدر علی نے اسکور کو آگے بڑھایااور62 رنز کی پارٹنر شپ بنی، تاہم اوپنر حیدر علی 56 رنز بنا کر جیسوال کی گیند پر بشنوئی کو کیچ دے بیٹھے۔

118 کے مجموعی اسکورپر قاسم اکرم 9 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، اس دوران محمد حارث نے کپتان کے ساتھ مل کر جارحانہ اننگز کھیلنے کی کوشش کی تاہم 156 رنز پر محمد حارث 21 رنز بنا کر انکولکر کو وکٹ دے بیٹھے۔

اس کے بعد پاکستانی کھلاڑی یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے رہے، کپتان روحیل نذیر نے 62 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، قومی ٹیم43.1 اوورز میں 172 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ بھارت کی طرف سے مشرا نے 3، تائیگی اور بشنوئی نے 2.2 شکار کیے۔

مزید پڑھیں: سابق بھارتی کرکٹرسنجے منجریکر نےویرات کوہلی کا موازنہ عمران خان سے کردیا

بھارت کی طرف سے ہدف کے تعاقب میں اننگزکا آغاز جیسوال اور سکسینا نے کیا، دونوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے گرین شرٹس باؤلرز کو بے بس کر دیا۔

بھارتی ٹیم نے ہدف 36 ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا۔اوپنر جیسوال نے شاندار 105 رنز بنائے جبکہ سکسینا نے 59 رنزبنائے۔ پاکستان کی طرف سے 6باؤلرز آزمائے گئے تاہم کوئی بھی باؤلرز وکٹ نہ لے سکا۔

Related Posts