لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ، پاک فوج کا 1 افسر شہید، 2 زخمی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
LOC-Firing
بھارتی الزامات،پاکستان کاسفارتی کمیونٹی کوایل اوسی لےجانےکی دعوت

راولپنڈی: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا 1 افسر شہید اور 2 افسران زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 افسران زخمی ہوئے جن میں ایک میجر اور ایک کیپٹن شامل ہے ، اس کے علاوہ ایک افسر شہید ہوا۔

مزید پڑھیں : بھارتی آرمی چیف کے بیانات خطے کے امن کوخطرے میں ڈال رہےہیں ،ڈی جی آئی ایس پی آر

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج نے رکھ چکری، راولہ کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور مارٹر گولے فائر کیے، پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا۔