پشاور: ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کلاں میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس سے دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے وقت زخمی اور جاں بحق ہونے والے افراد چیک پوسٹ کے قریب موجود تھے جو فائرنگ کی زد میں آگئے، تاہم فائرنگ سے اب تک دیگر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کابل میں خودکش دھماکہ ، 18 افراد جاں بحق، 100 زخمی
چیک پوسٹ پر حملہ ہونے پر پولیس نے جوابی فائرنگ اور حملہ آوروں کو پکڑنے کی کوشش کی، تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی اب تک تلاش جاری ہے۔
سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش اور سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاکہ دہشت گردوں کا پتہ چلایا جاسکے۔ جاں بحق ہونے والا ایک شخص ہوٹل میں کام کرتا تھا جبکہ دوسرا پیٹرول پمپ ملازم تھا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: دہشت گردوں کو ان کے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان