تھائی لینڈ اورترکی میں کورونا سے متاثرہونیوالے 2 شیر خوار صحت یاب

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Two infants fully recover from coronavirus

بنکاک: تھائی لینڈ میں ملک کا سب سے کم عمر کورونا وائرس کا مریض شیر خوار بچہ صحت یاب ہوگیا ہے جبکہ ایک اور شیر خوار بچی نے ترکی میں کورونا کو شکست دیدی ہے۔

تھائی لینڈ میں ایک ماہ کاشیر خوار بچہ اس مرض سے کامیابی کے ساتھ صحت یاب ہواہے، ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے علاج کے دوران نوزائیدہ بچوں کو دی جانے والی ادویات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بچے کے علاج کے لئے جو حکمت عملی استعمال کی گئی تھی اس کے مطابق بچے کودس دن تک دوائی دینا تھی ۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہم نے روزانہ 5روز تک چیک کیا اور اس کے بعد بتدریج صحت یاب ہونے کے آثار دیکھے گئے جبکہ اب یہ بچہ کورونا سے مکمل طور پر صحت یاب ہوچکا ہے تاہم اس کو نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب ترکی میں 18 دن کی بچی بھی کورونا سے بازیاب ہوگئی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس بچی میں اپنے والدین سے وائرس منتقل ہوا جبکہ آٹھ دن تک اس بچی کا علاج کیا گیا اور کورونا وائرس کے منفی تجربہ کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔

اس سے قبل تھائی لینڈ میں کوروناوائرس کے 15 نئے کیس اور ایک نئی موت کی اطلاع ملی تھی جس کی وجہ سے تصدیق شدہ کیس 2826 اور 49 اموات ہوگئی ہیں۔ نئے کیسزمیں سست روی کے باوجود اہلکار محتاط رہے۔

مزید پڑھیں: کورونا طویل عرصہ ہمارے ساتھ رہے گا،غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، عالمی ادارہ صحت

واضح رہے کہ ناول کورونا وائرس سے ہونے والی عالمی اموات کی تعداد 184248 سے زیادہ ہوگئی۔ 2سوسے زیادہ ممالک اور علاقوں میں 26 لاکھ سے زیادہ مصدقہ کیسزدرج کیے گئے ہیں۔

Related Posts