مغربی سرحد پر 2 واقعات میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مغربی سرحد پر دو واقعات میں پاک فوج کے چار جوان شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر
مغربی سرحد پر دو واقعات میں پاک فوج کے چار جوان شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر

وزیرستان:  آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مغربی سرحد پر 2 واقعات میں پاک فوج کے 4 جوان شہید اور 1 زخمی ہوگیا ہے۔ ایک واقعہ شمالی وزیرستان میں اباخیل کے مقام پر جبکہ دوسرا دیر میں پاک افغان سرحد پر پیش آیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں اباخیل کے علاقے اسپن وام کے قریب سیکیورٹی فورسز پر شرپسندوں نے فائرنگ کی جس سے پاک فوج کے سپاہی اختر حسین شہید ہو گئے۔ان کی عمر 23 سال تھی اور ان کا تعلق  ضلع بلتستان سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 ستمبر تک مزید توسیع

دہشت گردوں کی فائرنگ کا دوسرا واقعہ دیر میں  اس وقت پیش آیا جب پاک فوج پاک افغان سرحد پر خاردار باڑ لگانے میں مصروف تھی۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 3 سپاہی شہید اور 1 زخمی ہوگیا۔پاک فوج نے دشمن کے خلاف بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کی جس سے  دو شرپسند ہلاک ہو گئے۔  

یاد رہے کہ اس سے قبل  لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے اہلکار ناصر حسین شہید ہو گئے۔  بھارتی فوج نے ایل او سی کے حاجی پیر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج میں 16 سال سے خدمات سرانجام دینے والے حوالدار ناصر حسین نے جامِ شہادت نوش کیا جبکہ پاک فوج نے دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے  دشمن کی چیک پوسٹوں پر جوابی کارروائی کی جس سے دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں۔

مزید پڑھیں: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کا حوالدار ناصر حسین شہید

Related Posts