کے ڈی اے دفتر میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر مکمل پابندی عائد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

KDA regrets killing of officers

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات نے کے ڈی اے آفس میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن نے حکومت سندھ کی ہدایات کے مطابق عوام الناس اور ادارے کے ملازمین کوکوروناوائرس سے بچاؤ اور احتیاط کے پیش نظر سوک سینٹر کے تمام فلور پر ادارے کے ملازمین اور آفیسرز کے علاوہ غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس :سندھ حکومت کا 20 لاکھ راشن بیگ غریب عوام میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

جائیداد کے متعلقہ امور کی انجام دہی کیلئے سوک سینٹر گراؤنڈ فلورپر پہلے سے موجود کاؤنٹرپرپبلک ڈیلنگ جاری ہے۔

کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے عنقریب ماسک اور سنیٹائزر کا انتظام کیا جارہا ہے جبکہ ادارے کے تمام ملازمین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی شناخت کیلئے دفتری کارڈ کو نمایاں طور پر گلے میں آویزاں کریں۔

Related Posts