ترک صدر رجب طیب اردوان 24 اکتوبر کو2 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے، ترک صدر وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان آئیں گے۔
دورے کی تصدیق وزیراعظم عمران خان اور ترک وزیراعظم کی ملاقات میں کی گئی۔ ذرائع کے مطابق طیب اردوان نے وزیر اعظم عمران خان کی دعوت قبول کر لی، ترک صدر کے ہمراہ کاروباری و تجارتی وفد بھی پاکستان آئے گا۔
عمران خان نے جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائنز پرترک صدررجب طیب اردوان کودورے کی دعوت دی تھی، دورے کی تفصیلات پاک ترک وزارت خارجہ حکام طے کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ترک صدر کے دورہ پاکستان کو اکتوبر کے پہلے ہفتے میں حتمی شکل دی جائے گی، ترک صدر کے دورہ پاکستان سے پہلے شاہ محمود قریشی بھی ترکی جائیں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 20 اکتوبر کو 2 روزہ دورے پر ترکی جائیں گے جہاں وہ ترکی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور بین الاقوامی کانفرس میں بھی شرکت کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے 21 سے 27 ستمبر تک امریکا کے دورہ پر ہیں، جہاں وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سےتاریخی خطاب کریں گے۔