ترکی کی کورونا وائرس کا خطرہ ٹلنے تک عوام سے اپنے گھروں میں قیام کی اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترکی کی کورونا وائرس کا خطرہ ٹلنے تک عوام سے اپنے گھروں میں قیام کی اپیل
ترکی کی کورونا وائرس کا خطرہ ٹلنے تک عوام سے اپنے گھروں میں قیام کی اپیل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ترکی نے کورونا وائرس کے خطرات ٹلنے تک عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں تک محدود رہیں۔ ہم وائرس سے نجات کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔

ترک دارالحکومت انقرہ میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ہماری حکومت کورونا وائرس کی وبا کنٹرول کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

گفتگو کے دوران ترک صدر نے کہا کہ کورونا وائرس کے لیے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگہی دی جارہی ہے۔ ہدایات پر درست عمل ضروری ہے۔ اگر یہ کر لیا گیا تو امید ہے کہ عوام کو 3 ہفتے سے زیادہ گھروں میں نہیں رہنا پڑے گا۔

صدر رجب طیب اردوان نے عوام سے درخواست کی کہ اپنے اپنے گھروں میں رہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو مہینے کا عرصہ بہترین شکل میں گزارا جاسکتا ہے۔ متعلقہ ادارے وبا کا سامنا کرنے کے لیے ایک پیج پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کے خلاف تمام تر ممکنہ آپشنز پر غور کر رہی ہے۔ مرض پر جلد قابو پانے کے لیے حکمتِ عملی مرتب کر لی گئی ہے۔ 

Related Posts