پاکستان میں ترکی کے سفیر مصطفیٰ یرداکل پشاور زلمی کے فین نکلے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mustafa Yurdakul
Mustafa Yurdakul

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: برادر اسلامی ملک ترکی کے پاکستان میں سفیر مصطفیٰ یرداکل پشاور زلمی کے فین نکلے۔

پاکستان سپر لیگ سیزن5 سے قبل جہاں پاکستان میں کرکٹ پرجوش اور پورے ایونٹ کے پاکستان میں انعقاد کا انتظار کررہے ہیں وہیں غیر ملکی سفیر بھی اپنی دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں۔

پاکستان میں ترکی کے سفیر مصطفیٰ یرداکل پشاور زلمی کے فین نکلے، انہوں نے پشاور زلمی کی شرٹ زیب تن کرکے تصاویر کھنچواکر کرکٹ سے اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

مصطفیٰ یرداکل نے کہا کہ پشاور زلمی کے چیئر مین جاویدآفریدی کی ترکی کے صدر طیب اردوان سے ملاقات اور اس شرٹ نےپشاور زلمی کو ترکی میں شہرت دلائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فخر زمان پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی کامیابی کیلئے پر امید

ان کا مزید کہنا تھا کہ ترکی کے دو کرکٹرز کی پشاور زلمی اسکواڈ کے ساتھ موجودگی اور ٹریننگ نے ان کے ملک میں کرکٹ کو فروغ دیا،پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں پشاور زلمی کا کردار شاندار ہے۔

مصطفیٰ یرداکل نے پشاور زلمی اور ایچ بی ایل  پی ایس ایل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئےپیغام دیا اور کہا کہ وہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میچز دیکھنے اسٹیڈیم آئیں گے۔

Related Posts