جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزکاآپریشن، ٹی ٹی پی محسود گروپ کا دہشت گرد ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دہشتگردوں کا ایک مرتبہ پھر جنوبی وزیرستان میں فوجی چوکی پر حملہ ، ایک جوان شہید
دہشتگردوں کا ایک مرتبہ پھر جنوبی وزیرستان میں فوجی چوکی پر حملہ ، ایک جوان شہید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا ہے جس کے دوران تحریکِ طالبان (ٹی ٹی پی) محسود گروپ کے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران پیر عرف اسد نامی دہشت گرد مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک کیا گیا دہشت گرد 2006ء سے تحریکِ طالبان کا سرگرم کارکن رہا ہے جس نے ٹی ٹی پی کے بیت اللہ محسود گروپ میں شمولیت اختیار کی۔

ٹی ٹی پی کا سرگرم دہشت گرد پیر عرف اسد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہا جس نے حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد شہریار محسود گروپ میں شمولیت اختیار کر لی تھی جسے ہلاک کردیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پنجاب پولیس کے محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے درجنوں شہریوں کے قتل میں ملوث ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پنجاب پولیس کے کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے 2 روز قبل ایک آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشت گردوں نیاز اور ذیشان کو ہلاک کردیا جو ٹی ٹی پی کے سرگرم کارکن تھے۔

مزید پڑھیں: درجنوں شہریوں کے قتل میں ملوث ٹی ٹی پی کے 2دہشت گرد ہلاک

Related Posts