واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس خبر کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ وزارت دفاع (پینٹاگان) خلیج میں ایرانی خطرات کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں اپنی دفاعی صلاحیت مضبوط بنانے کے واسطے 12 ہزار فوجیوں کو مشرق وسطی بھیجنے پر غور کر رہی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے جمعہ کے روز اپنی ٹویٹ میں کہا کہ یہ خبر کہ ہم 12 ہزار فوجیوں کو سعودی عرب بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں ، یہ ایک فرضی کہانی ہے بلکہ ایک جھوٹی خبر ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزخبر آئی تھی کہ امریکا ایرانی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مشرق وسطی میں مزید 14 ہزار فوج بھیجنے پر غور کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں: امریکا کا مشرق وسطیٰ میں مزید 14 ہزار فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ