چین کی حمایت کا الزام، امریکا نے عالمی ادارہ صحت کے فنڈز میں کٹوتی کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Trump cuts off WHO funding over mismanaging COVID-19

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او پر کورونا وائرس کے بحران کا انتظام کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے فنڈز میں کٹوتی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او پرغلط معلومات پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم کا انحصار چینی اعداد و شمار پر مبنی ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں کورونا وائرس کے معاملات میں 20 گنا اضافہ ہوا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کو ایک چین نوازادارہ قراردیاتاہم اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے امریکی صدر کے اس الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کے وسائل کو کم کرنا نامناسب ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ جیتنے کے لئے دنیا کی کوششوں کے لئے عالمی ادارہ صحت کا کردار بہت اہم اور ہمیں عالمی ادارہ صحت کی مدد کرنی ہوگی۔

مزید پڑھیں: حریم شاہ نے ٹرمپ کے ساتھ ایسی خواہش کا اظہار کردیا کہ مداح حیران رہ گئے

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے پہلے بھی عالمی ادارہ صحت پر چین نوازی کا الزام لگاتے ہوئے دنیا کو کورونا کے حوالے سے غلط معلومات فراہم کرنے کا الزام لگایا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کے فنڈز میں کٹوتی کرنے کی دھمکی بھی دی تھی جس پر عملدرآمد کا آج انہوں نے اعلان بھی کردیا ہے۔

Related Posts