خواجہ سرا کمیونٹی کی رہنما شہزادی رائے کا کہنا ہے کہ ہم وفاقی شریعت عدالت کے فیصلے کے خلاف عدالت جائیں گے۔
نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شہزادی رائے نے کہا کہ ٹرانسجینڈر کمیونٹی اس وقت دکھ میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
پی ٹی آئی کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی اجمل وزیر نے بھی پارٹی چھوڑ دی
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں لگتا ہے کہ یہ فیصلہ جلدی میں دیا گیا ہے، اس فیصلے سے ہماری زندگیوں کو خطرہ ہے، ہمیں معاشرہ کا حصہ نہیں سمجھا جا رہا۔
رہنما خواجہ سرا کمیونٹی بندیا رانا نے کہا کہ آج بھی خواجہ سرا سڑکوں پر بھیک مانگ رہے ہیں۔
رہنما خواجہ سرا کمیونٹی حنا بلوچ کا کہنا تھا کہ اس خطے میں ہماری بہت پرانی تاریخ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں عزت کے ساتھ ساتھ ہمیں نوکریاں بھی دی گئیں۔