پی ٹی آئی کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی اجمل وزیر نے بھی پارٹی چھوڑ دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی اجمل وزیر نے بھی پارٹی چھوڑ دی
پی ٹی آئی کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی اجمل وزیر نے بھی پارٹی چھوڑ دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی اجمل وزیر نے بھی پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا۔

رہنما پی ٹی آئی اجمل وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں خیبر پختونخوا میں حکومت کا ترجمان تھا، خیبرپختونخوا کا انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ بھی میرے پاس تھا، آج میں اپنا بیک گراؤنڈ بتانے اور سیاسی گفتگو کرنے کیلئے آیا ہوں۔

اجمل وزیر نے کہا کہ ہم کس طرف جا رہے ہیں، مہنگائی دیکھیں، عوام کی حالت دیکھیں، خیبرپختونخوا کے لوگ خان صاحب کے کان میں جو کہتے تھے وہ یقین کر لیتے تھے،اس ملک کیلئے جان دینے والے کرنل شیر خان کے ساتھ کیا کیا گیا، باہر کی صورتحال بھی ہمارے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے فاٹا کے عوام کو بتایا کہ ہم انہیں اون کرتے ہیں، میڈیا میں 100 میں سے 75 دن میں نیوز کانفرنس کرتا رہا، میں نے اپنی جان سے زیادہ صحافیوں کیلئے کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خان صاحب نے کہا یہ فیصلہ ہے کہ جس پر الزام لگے اسے پیچھے ہٹنا پڑے گا، میرے خلاف خان صاحب نے کمیشن بنایا، ایک ماہ کا ٹائم تھا اور دس ماہ بعد رپورٹ سامنے آئی، دس ماہ بعد بتایا گیا کہ اس ریکارڈنگ میں اجمل وزیر کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:عمران خان کی امریکی کانگریس کی خاتون کے ساتھ مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اجمل وزیر نے کہا کہ آج میرے پاس دو راستے ہیں، 9 مئی کے معاملے پر خاموش ہو جاؤں یا مذمت کروں، مذمت کروں تو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی ہو جاتی ہے۔

Related Posts