پرتگال: خواجہ سرا نے مقابلہ حسن جیت لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پرتگال: خواجہ سرا نے مقابلہ حسن جیت لیا
پرتگال: خواجہ سرا نے مقابلہ حسن جیت لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پرتگال کی تاریخ میں پہلی بار مقابلہ حسن کا تاج ایک خواجہ سرا کے سر پر سج گیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مس پرتگال کا مقابلہ حسن 28 سالہ خواجہ سرا مرینا مچیٹ کے نام رہا، جو ایئر ہوسٹس (فضائی میزبان) کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ اب مس پرتگال وسطی امریکا کے ملک ایل سلوا ڈور میں مس یونیورس کے ٹائٹل کے لیے ایک اور خواجہ سرا سے مقابلہ کے لئے آئیں گی۔

تاج پہننے سے قبل فائنل کی فہرست میں آنے پر مس پرتگال مرینا مچیٹ نے اپنی خوشی کو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا تھا۔

خواجہ سرا شہزادی رائے نے کراچی کونسل کی رکن کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

اس سے قبل جولائی کے ماہ میں بھی 22 سالہ خواجہ سرا نے مس نیدرلینڈز کا ٹائٹل جیتا تھا۔جس کے بعد ان کی مقبولیت میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا تھا۔

Related Posts