کراچی میں ٹریفک وارڈن کی بیٹی پاک فضائیہ کی جی ڈی پائلٹ بن گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں ٹریفک وارڈن کی بیٹی پاک فضائیہ کی پہلی جی ڈی پائلٹ بن گئی
کراچی میں ٹریفک وارڈن کی بیٹی پاک فضائیہ کی پہلی جی ڈی پائلٹ بن گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں ٹریفک وارڈن کی بیٹی نشراح شاکر پاک فضائیہ کی جی ڈی پائلٹ بن گئی ہیں جنہیں فلائنگ آفیسر کا کمیشن دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک وارڈن کی صاحبزادی نشراح شاکر نے میریٹورئیس ڈیفنس چیپٹر ٹیوشن سینٹر سے تعلیم حاصل کی جبکہ ٹیوشن سینٹر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خاتون جی ڈی پائلٹ کی تصویر شیئر کی گئی۔

اپنے پیغام میں میریٹورئیس ڈیفنس چیپٹر ٹیوشن سینٹر کا کہنا تھا کہ ہم اپنی میریٹورئیس طالبہ کو نشراح شاکر اور ان کے فخر سے سرشار والدین کو مبارکباد دیتے ہیں کہ انہوں نے فلائنگ آفیسر کی حیثیت سے جنرل ڈیوٹی پائلٹ بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

پیغام میں میریٹورئیس ڈیفنس چیپٹر ٹیوشن سینٹر نے نشراح شاکر کو ان کے آئندہ کے سفر  کیلئے نیک خواہشات کے اظہار کے ساتھ ساتھ دُعا بھی کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں کامیاب فرمائے۔

https://twitter.com/SohaibRashid_SR/status/1357020696774389764

یہ بھی پڑھیں: پہلی بارخواجہ سراءکوپی پی ایس سی کےامتحان میں بیٹھنےکی اجازت

Related Posts