رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران برآمدات میں نمایاں کمی اور گزشتہ سال کے مقابلے میں برآمدات میں اضافے کے رحجان کے ساتھ تجارتی خسارے میں 21.42 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔
پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا ستمبر کے دوران 7.125 ارب ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں، جو کہ جولائی تاستمبر میں 6.996 ارب ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 1.84 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق رواں سال تجارتی خسارہ 9.20 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو کہ گزشتہ سال کے 11.719 ارب ڈالر کے خسارے کے مقابلے میں 21.42 فیصد کی منفی نمو کو ظاہر کرتا ہے۔
تجارتی خسارہ 21.42 فیصد کم ہوا کیونکہ پہلی سہ ماہی میں برآمدات بڑھ کر 7.125 ارب ڈالر ہوگئیں۔
بٹ کوائن مائننگ میں بھاری توانائی کا استعمال، ماحول کو خطرات لاحق ہیں، تحقیق
دریں اثنا، سال بہ سال کی بنیاد پر، ملکی برآمدات میں 0.91 فیصد کی معمولی کمی دیکھی گئی اور ستمبر 2022 میں 2.387 ارب ڈالر برامدات ریکارڈ کی گئیں جبکہ ستمبر 2021 میں 2.409 ارب ڈالر کی برآمدات تھیں۔
ستمبر 2022 کے مہینے میں درآمدات کم ہو کر 5.269 ارب ڈالر ہوگئیں جو ستمبر 2021 کے مہینے میں 6.563 ارب ڈالر تھیں جو 19.72 فیصد کی منفی نمو کو ظاہر کرتی ہیں۔