آج حماس 14، اسرائیل 42 قیدیوں کو رہا کرے گا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور فلسطینی حریت پسندوں کے درمیان جنگ بندی کے دوسرے روز اسرائیلی حکام کی جانب سے جیلوں میں قید 42 فلسطینیوں کی رہائی کا امکان ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی حکام نے اطلاع دی ہے کہ حماس نے سات اکتوبر کو یرغمال بنائے گئے 14 اسرائیلیوں کو رہا کردیا ہے۔

دوسرا مرحلہ

اسرائیلی محکمہ جیل خانہ جات نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ وہ یرغمالیوں کے معاہدے کے دوسرے مرحلے میں 42 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

دریائے سندھ کا رخ موڑنے کا فیصلہ، پانی ذخیرہ کرنے کیلئے اہم اقدام اٹھایا جائیگا

العربیہ اور الحدث ٹی وی چینلوں کے مطابق توقع ہے کہ گزشتہ روز کی طرح اسرائیلی زیر حراست افراد کو رہائی کے بعد ریڈ کراس کے حوالے کر دیا جائے گا۔

جمعہ کو دیر سے اسرائیل کو ان قیدیوں کے ناموں کی فہرست موصول ہوئی جنہیں آج حماس کی جانب سے رہا کیا گیا۔ اسرائیلی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق موساد اور فوج کو وہ فہرست موصول ہوئی تھی۔

پہلا مرحلہ

جمعہ کو غزہ میں عارضی جنگ بندی کے پہلے روز حماس نے یرغمال بنائے گئے 13 اسرائیلیوں کو رہا کیا تھا جبکہ اسرئیل نے معاہدے کے مطابق جیلوں میں قید خواتین اور بچوں سمیت 39 قیدیوں کو رہا کردیا تھا۔

تیرہ اسرائیلیوں کے علاوہ حماس نے تھائی لینڈ کے 10 باشندوں اور ایک فلپائنی کو بھی رہا کیا تھا۔ انہیں حماس نے سات اکتوبر کو غزہ کے قریب واقع بستیوں پر اچانک حملے میں یرغمال بنا لیا تھا۔

دوسرے مرحلے میں آج شام تک مزید فلسطینی قیدیوں کی اسرائیلی جیلوں سے رہائی متوقع ہے جبکہ حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کے ایک گروپ کو رہا کرنے کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

اس طرح مجموعی طور پر 50 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے میں اسرائیل ڈیڑھ سو فلسطینی قیدیوں کو جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں کو رہا کرنے کا پابند ہے۔

Related Posts