کرغزستان میں ہنگامہ آرائی، پاکستانی طلبہ بھی لپیٹ میں، حکومت کیا کہتی ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرغزستان ہنگامہ آرائی
(فوٹو: جیو نیوز)

کرغزستان میں ہنگامہ آرائی ہوئی جس کی لپیٹ میں پاکستانی طلبہ بھی آگئے، واقعے پر ملک کے دارالحکومت بشکیک کے محکمہ داخلی امور کے سربراہ نے بیان جاری کردیا ہے۔

نجی ٹی وی (جیو نیوز) کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ بشکیک میں پاکستانیوں سمیت غیر ملکی طلبہ پر تشدد کے معاملے پر سربراہ بشکیک سٹی داخلہ امور نے کہا کہ 13 مئی کو جو لڑائی ہوئی، اس میں ہلاکت کی خبر بے بنیاد اور جھوٹی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سربراہ بشکیک داخلی امور نے کہا کہ بشکیک میں 13 مئی کو بودیونی کے ہاسٹل میں مقامی اور غیر ملکی طلبہ میں لڑائی ہوئی، جھگڑے میں ملوث 3غیر ملکی گرفتار کر لیے گئے۔ مقامی طلبہ نے 17 مئی کو واقعے پر احتجاج کیا۔

بشکیک داخلی امور کے سربراہ نے مزید کہا کہ طلبہ 13 مئی کے واقعے کے خلاف چوئی کرمنجان دتکا کے علاقے میں مظاہرہ کر رہے تھے، ان کا مطالبہ تھا کہ غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ہم نے مظاہرین سے احتجاج ختم کرنے کی درخواست کی تھی۔

سربراہ داخلی امور نے کہا کہ گرفتار غیر ملکیوں نے معافی مانگ لی تاہم مظاہرین منتشر نہیں ہوئے اور مزید لوگ جمع ہوتے چلے گئے۔ مظاہرہ پرتشدد ہونے کے خطرے کے پیشِ نظر پبلک آرڈر کی خلاف ورزی پر متعدد افراد گرفتار ہوئے تاہم مذاکرات کے بعد مظاہرین کو منتشر کردیا گیا۔

Related Posts