آزادی مارچ: یہ وقت بتائے گا کہ بند گلی میں کون پھنس گیا۔وفاقی وزیر مذہبی امور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آزادی مارچ: یہ وقت بتائے گا کہ بند گلی میں کون پھنس گیا۔وفاقی وزیر مذہبی امور
آزادی مارچ: یہ وقت بتائے گا کہ بند گلی میں کون پھنس گیا۔وفاقی وزیر مذہبی امور

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیانات پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ  یہ وقت ہی بتائے گا کہ بند گلی میں کون پھنس گیا۔

دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ حکومت نے آزادی مارچ اور اس کے شرکاء کو صرف مذاکرات کی شرط پر ہی راستہ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور یکطرفہ اقدامات کر رہاہے۔صدرِ مملکت

وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ ہم  نے اسلام آباد تک حکومت مخالف مارچ کو راستہ دیا جبکہ مولانا فضل الرحمان کا سیاسی ریکارڈ مفاہمت کی سیاست پر مبنی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر مذہبی امورپیر نور الحق قادری نے کہا کہ ناموسِ رسالت ﷺ کے حساس معاملے پر سیاست نہ کی جائے، تحریک انصاف روایتی دینی جماعت نہیں لیکن دین بیزار جماعت بھی نہیں ہے۔

 اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران گزشتہ روز وزیر مذہبی امور نے کہا کہ کروڑوں ووٹ لینے والے وزیر اعظم کا مستعفی ہونا دھرنے والوں کی خام خیالی ہی قرار دی جاسکتی ہے۔ وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ پی ٹی آئی دین دشمن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے ختمِ نبوت کے قوانین میں کسی ترمیم یا سمجھوتے کی توقع نہیں کی جاسکتی، ایسا خیال لغو ہے جبکہ اقوامِ متحدہ کے پلیٹ فارم پر وزیر اعظم عمران خان نے اسلامو فوبیا پر روشنی ڈالی۔

مزید پڑھیں: ناموسِ رسالت ﷺ کے حساس معاملے پر سیاست نہ کی جائے۔وزیر مذہبی امور

Related Posts