ناموسِ رسالت ﷺ کے حساس معاملے پر سیاست نہ کی جائے۔وزیر مذہبی امور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ناموسِ ریاست کے حساس معاملے پر سیاست نہ کی جائے۔وزیر مذہبی امور
ناموسِ ریاست کے حساس معاملے پر سیاست نہ کی جائے۔وزیر مذہبی امور

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی وزیر مذہبی امورپیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ ناموسِ رسالت ﷺ کے حساس معاملے پر سیاست نہ کی جائے، تحریک انصاف روایتی دینی جماعت نہیں لیکن دین بیزار جماعت بھی نہیں ہے۔

دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر مذہبی امور نے کہا کہ کروڑوں ووٹ لینے والے وزیر اعظم کا مستعفی ہونا دھرنے والوں کی خام خیالی ہی قرار دی جاسکتی ہے۔ وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ پی ٹی آئی دین دشمن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور فوج نے کشمیر کے معاملے پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ آئی ایس پی آر

وزیر مذہبی امور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے ختمِ نبوت کے قوانین میں کسی ترمیم یا سمجھوتے کی توقع نہیں کی جاسکتی، ایسا خیال لغو ہے۔

پیر نور الحق قادری نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے پلیٹ فارم پر وزیر اعظم عمران خان نے اسلامو فوبیا پر روشنی ڈالی اور اسلام کا پیغام پوری دنیا تک پہنچایا، اس پر تنقید ناانصافی کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغرب میں بیٹھ کر وزیر اعظم عمران خان نے اسرائیل کو بے نقاب کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک جابر اور غاصب ریاست ہے جسے فلسطینیوں کو حق دینے سے قبل تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ریاست مدینہ قائم ہو کر رہے گی، ملک میں چندعناصرکوریاست مدینہ کی فکر سےاختلاف ہے، وہ ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں انہیں نا کا می ہو گی۔

نورالحق قادری نے کہا کہ  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان نے کشمیر اور ناموس رسالت ﷺکے اہم مسئلے کو بہترین انداز میں اجاگر کیا،  عقیدہ ختم نبوت ؐپوری امت کا اجتماعی عقیدہ ہے۔

مزید پڑھیں: ملک میں چندعناصرکوریاست مدینہ کی فکر سےاختلاف ہے،نور الحق قادری

Related Posts