پی ٹی اے کا پاکستان بھر میں ٹک ٹاک پر عائد پابندی کا فیصلہ سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ ہائی کورٹ نے پورشن کی تعمیرات روکنے کا حکم دے دیا
سندھ ہائی کورٹ نے پورشن کی تعمیرات روکنے کا حکم دے دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف پٹیشن (قانونی درخواست) دائر کردی گئی ہے، ٹک ٹاکر نے پابندی چیلنج کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکر نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر پاکستان بھر میں پی ٹی اے کی طرف سے عائد پابندی سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردی ہے۔

شہرِ قائد سے تعلق رکھنے والے معروف ٹک ٹاکر منیب احمد نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی طرف سے عائد پابندی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں دی گئی درخواست میں کہا کہ ٹک ٹاک صارفین 2 کروڑ سے زائد ہیں۔

درخواست گزار منیب احمد نے پابندی کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ وہ لوگ جو ٹک ٹاک کا غلط استعمال کرتے ہیں، ان کی آئی ڈی بلاک کی جائے، تمام ہی ٹک ٹاکرز کے اکاؤنٹس بند کرنا انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے منیب احمد کی درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کو 2 روز بعد سماعت کیلئے حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔ ٹک ٹاک پر پابندی چیلنج کرنے کی درخواست کی سماعت 15 اکتوبر کو ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک کے بالواسطہ استعمال پر بھی پابندی عائد کی جائے۔عدالت میں درخواست 

Related Posts