لاہور:پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز 2019ے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی۔
شائقین کرکٹ http://yayvo.com/ سے ٹکٹ آن لائن بک کرسکتے ہیں تاہم پہلے ٹیسٹ میچ کے راولپنڈی میں ٹی سی ایس کے مقررہ کردہ سنٹرز سیٹکٹ کی فروخت بھی کل سے شروع ہوجائے گی جبکہ کراچی میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹی سی ایس کے سنٹرز پر ٹکٹس 9 دسمبر سے دستیاب ہوں گے۔
پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کے موقع پر پی سی بی نے ٹکٹوں کی مالیت 50 روپے مقرر کی ہے۔ پنڈی اسٹیدیم میں شعیب اختر انکلوژر کے ٹکٹس پچاس روپے میں دستیاب ہوں گے ،نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاوید میاں داد، فضل محمود، قائد، وسیم اکرم، عمران خان، اقبال قاسم اور نسیم الغنی انکلوژرز کے ٹکٹس پچاس روپے میں دستیاب ہوں گے۔
علاوہ ازیں روزانہ کی بنیاد پر اسکولوں اور کالجوں کے لیے بڑی تعداد میں ٹکٹس دستیاب ہوں گے جس کا مقصد نئی نسل کو کھیل کی طرف لانا ہے۔شائقین کرکٹ سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ٹی سی ایس سنٹرز سے ٹکٹوں کی خرید کے وقت قومی شناختی کارڈ اپنے ہمراہ رکھیں۔
ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ دس ٹکٹس خریدے جا سکیں گے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کا حصہ ہے۔
پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 دسمبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ دوسرا 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل اسٹیدیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔