کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہفتہ کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ میچوں کے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
پی سی بی نے اعلان کیا کہ وی آئی پی ٹکٹس 500روپے میں خریدے جاسکتے ہیں۔وی آئی پی ٹکٹ رکھنے والے حنیف محمد، جاوید میانداد اور فضل محمود انکلوژرز میں داخل ہوں گے۔
دوسری بہترین کیٹیگری کیلئے پریمیم ٹکٹس ہوں گے جو عمران خان، قائد، وسیم اکرم اور ظہیر عباس انکلوژرز کے لیے ہوں گے۔
فرسٹ کلاس انکلوژرز، آصف اقبال، وقار حسن اور ماجد خان کے انکلوژرز کے ٹکٹ 250روپے میں فروخت ہوں گے۔ دو جنرل انکلوژرز، محمد برادرز اور انتخاب عالم کے ٹکٹ صرف روپے 150میں خریدے جائیں گے۔
میچ کے دن پنڈال کے اندر داخلہ ٹکٹ کی خریداری کے دوران استعمال ہونے والے شناختی کارڈ/بی فارم کے ذریعے ہوگا۔میچ میں داخلہ صرف پرنٹ شدہ ٹکٹوں پر ہی دیا جائے گا۔
اسٹیڈیم میں کوئی بھی آتشیں اسلحہ، کھلونا بندوقیں، دھماکہ خیز مواد، پٹاخے، سگریٹ، ماچس، لائٹر، چاقو اور کوئی بھی تیز دھار چیز لانا ممنوع ہے۔
تمام افراد بشمول 4 سال سے زائد عمر کے بچوں کے پاس اسٹیڈیم میں داخل ہونے اور میچ کے دوران انکلوژر کے اندر بیٹھنے کے لیے اپنا الگ اور اصل شناختی کارڈ/B-فارم اور ٹکٹ ہونا ضروری ہے۔