بھارت سے بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے ہزاروں سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سکھ یاتری
(فوٹو: اے آر وائی)

خالصہ جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے ہزاروں سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے، سکھ یاتری بیساکی میلے میں شریک ہو کر مختلف رسومات ادا کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق ساڑھے 6 ہزار سے زائد سکھ یاتری بھارت سے  بیساکی میلےاورخالصہ جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیےلاہور پہنچ گئے۔ سکھ یاتریوں نے پاکستان آمد کیلئے واہگہ بارڈر کا راستہ اختیار کیا۔

سکھ یاتریوں نے پاکستان آ کر ملنے والی عزت اور پیار پر شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔ پاک بھارت حکومتوں کے مابین 3000 ویزے جاری کرنے کا معاہدہ ہوا تھا۔ مذہبی سیر و سیاحت کے فروغ کیلئے پاکستان نے خاص طور پر 6 ہزار 751 یاتریوں کو ویزے دئیے۔

پاکستان پہنچنے والے سکھ یاتریوں کی زیادہ تعداد کے باعث سکھ یاتروں کو دو گروپوں میں تقسیم کرکے ایک کو گردوارہ پنجا صاحب حسن ابدال جبکہ دوسرے کو گردوارا دربار صاحب کرتار پور روانہ کیا گیا۔یاتریوں نے ویزہ فری موومنٹ کا مطالبہ کیا تھا۔

یاتریوں کی حفاظت کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ یاتریوں کو خصوصی بسوں سے حسن ابدال پہنچایا جائے گا جہاں حکام پھولوں کے ہار پہنا کر بھارتی یاتریوں کا استقبال کریں گے۔ ڈی پی او اٹک، اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال عارف قریشی اور دیگر اس موقعے پر موجود ہوں گے۔

اٹک پولیس کے 1500 سے زائد اہلکار یاتریوں کی سکیورٹی کے فرائض نبھائیں گے۔ سکھ یاتری 19 اپریل کو تمام مذہبی مقامات اور گردواروں کی یاترا کے بعد واپس بھارت روانہ ہوں گے۔ یاد رہے کہ سکھ یاتریوں کی آمدورفت پاکستان میں سیاحتی شعبے کے فروغ کیلئے ایک اہم اقدام ہے۔

Related Posts