امریکی فضائی حملے میں مارے جانے والےایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں بڑی تعداد میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزعراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی فضائیہ کے حملے میں قاسم سلیمانی سلیمانی 9 افراد سمیت جاں بحق ہوگئے تھے جس کے بعد سے امریکا اور ایران کے حالات انتہائی کشیدہ ہوچکے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میجر جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کی تصدیق ہونے کے بعد امریکی جھنڈا لہرادیاتھا۔
دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سیّد علی خامنا ای نے میجر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملک بھر میں سوگ کا اعلان کیاتھا، ان کاکہناتھا کہ جن مجرموں نے میجر جنرل سلیمانی کو شہید کیا، سخت سزا ان کے انتظار میں ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ ،جنرل قاسم سلیمانی نے ہزاروں امریکیوں کو قتل اور زخمی کیااوروہ مزید کئی امریکیوں کو مارنے کی منصوبہ کر رہے تھے، وہ براہ راست یا بلا واسطہ لاکھوں لوگوں کے قتل کا ذمہ دار تھے، انہیں کئی سال پہلے ختم کردینا چاہیے تھا۔
مزید پڑھیں: امریکی فضائیہ کا بغداد ائیرپورٹ پر حملہ، ایرانی کمانڈر سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے