حاجیوں کو سبسڈی دینے کا تو جواز نہیں بنتا،پیسے واپس لے لیں ، نور الحق قادر ی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی حکومت نے حج انتظامات کے حوالے سے انتظار کا کہا ہے،وفاقی وزیر مذہبی امور
سعودی حکومت نے حج انتظامات کے حوالے سے انتظار کا کہا ہے،وفاقی وزیر مذہبی امور

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملتان: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ حاجیوں کو سبسڈی دینے کا تو جواز نہیں بنتا، اس کے بجائے انہیں پیسے واپس کر دیتے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال وزیراعظم عمران خان کے کہنے پرسعودی ولی عہد نے پاکستانی حاجیوں کے کوٹے میں اضافہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم سعودی حکومت سے یہ مطالبہ کریں گے ،اگلی مرتبہ مینا اور مظلفہ میں حاجیوں کو مزید سہولیات دی جائیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی حجاج خاص طور پر خواتین کے لیے سفری تربیت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ اس ورکشاپ کا مقصد گزشتہ حج کے حوالے سے ہم نے کہاں غلطیاں کی اس کو بہتر بنانا ہے، ہمارا فرض ہے کہ بطور حکومت حجاج کی بہتر خدمت کر سکیں۔

مزید پڑھیں :وزیراعظم مدینہ کی ریاست کے نام پر سیاست کرنا بند کردیں، مریم اورنگزیب

انہوں نے کہا کہ اگرحاجیوں کا ائیرلائن یا میری وزارت کے ساتھ کوئی مسئلہ ہو تو میں بطور وزیر ان کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔

نورالحق قادری نے کہا کہ کوئی حاجی کبھی بھی حج کو کوئی تفریح سفر نہ سمجھے یہ اللہ کی رضا کے لیے اپنی خواہشات کو مٹانے کا عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں لوگوں نے سڑک کے راستے اور بحری جہاز کے سفر کرنے کے بعد حج کیے ہیں، اب تو اللہ نے سب کچھ آسان بنا دیا بس ایرپورٹ سے جہاز میں بیٹھواورمدینہ پہنچ جاؤ۔

Related Posts