سلامتی کونسل کا مقبوضہ کشمیر صورتحال پر تیسرا اجلاس: بھارت کی تاریخی رسوائی شروع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سلامتی کونسل کا مقبوضہ کشمیر صورتحال پر تیسرا اجلاس: بھارت کی تاریخی رسوائی شروع
سلامتی کونسل کا مقبوضہ کشمیر صورتحال پر تیسرا اجلاس: بھارت کی تاریخی رسوائی شروع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اقوامِ متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل کا مقبوضہ کشمیر صورتحال پر تیسرا اجلاس نیو یارک میں ہوا جس کے دوران نریندر مودی حکومت کا سفاک چہرہ بے نقاب ہونے لگا۔

پاکستان اور چین کی درخواست پر بلائے گئے سلامتی کونسل اجلاس میں مسئلۂ کشمیر کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا جس کے دوران اقوامِ متحدہ کے اراکین نے کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی پر گفتگو کی۔

سلامتی کونسل اجلاس میں عالمی رہنماؤں نے مظلوم کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و ستم پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ قیامِ امن کے لیے قائم  اقوامِ متحدہ اداروں نے اجلاس کے دوران بریفنگ دی۔

اجلاس کے دوران جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے وزیر خارجہ خطاب کریں گے۔ پاکستان کے وقت کے مطابق کل صبح ساڑھے چار بجے شاہ محمود قریشی سلامتی کونسل کو بریفنگ دیں گے۔

یاد رہے کہ  اس سےقبل بھارت کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں  انٹرنیٹ پر پابندی عائد کرنے کے باعث 1 ارب 33 کروڑ سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا جو نریندر مودی کے ہندوتوا نظرئیے کے باعث ہوا۔

بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ کے استعمال پر 5 اگست سے پابندی عائد کر رکھی ہے جو وادی کی آئینی حیثیت میں تبدیلی کے غیر قانونی اور یکطرفہ فیصلے کے بعد عائد کی گئی۔

پابندی کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ نےبھی نریندر مودی حکومت پر تنقید کی۔ سپریم کورٹ نے جمعے کے روز حکم دیتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ حکومت نے وادی میں غیر قانونی ”لامحدود“ پابندی عائد کر رکھی ہے۔

مزید پڑھیں:  کشمیر میں انٹرنیٹ بندش سے  1 ارب 33 کروڑ کا نقصان

Related Posts